برطانوی وزیر اعظم کا غزہ کے لیے انسانی بنیاد پر 20 ملین پاونڈز امداد کا اعلان

102
برطانوی وزیر اعظم کا غزہ کے لیے انسانی بنیاد پر 20 ملین پاونڈز امداد کا اعلان

لندن ۔24اکتوبر (اے پی پی):برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نےغزہ کے لیے انسانی بنیاد پر 20 ملین پاونڈز امداد کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم رشی سونک نےپارلیمنٹ میں امدادی رقم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی پہلے بھجوائی گئی امدادی رقم سے دوگنا سےزیادہ بھجوا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے لیے امدادی ٹرکوں کا جانا ایک اچھی پیش رفت ہے، لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس امدادی سلسلے کو جاری رکھیں تاکہ پانی، خوراک، ادویات اور ایندھن کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے ۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے اب تک 30 ملین پاونڈز کی رقم کا اعلان کیا ہے، اس سےقبل 10 ملین پاونڈ گذشتہ ہفتے بھجوائے گئے تھے۔ اس نئے اعلان سے قبل برطانیہ نے غزہ کے لیے 27 ملین پاونڈ سالانہ کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔