برطانوی ٹینس سٹار ایما رادوکانو کوریا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

Open Tennis Women's Singles Semi-Finals
Open Tennis Women's Singles Semi-Finals

سیئول۔22ستمبر (اے پی پی):برطانوی نامور ٹینس سٹار اور سابق یو ایس اوپن چیمپئن ایما رادوکانو کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

انہوں نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں حریف بیلجیئم کی یانینا وکمائر کو شکست دی۔ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ کوریا میں جاری ہے۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں برطانوی ٹینس سٹار ایما رادوکانو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بیلجیم کی یانینا وکمائر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

19 سالہ برطانوی ٹینس سٹار کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ پائولش ٹینس کھلاڑی میگڈا لینیٹ سے ہوگا۔