نیویارک۔1ستمبر (اے پی پی): برطانوی ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری، ڈین ایونز اورجیک ڈریپر تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ہیں جبکہ انگلینڈکے نامور ٹینس سٹار ،تین گرینڈ سلام کے چیمپئن اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے ہوگئے ہیں ۔ رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔
جمعہ کو میگا ایونٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برطانوی نامور ٹینس سٹار اینڈی مرے کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 4-6 اور 1-6 سے ہرا کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔
انگلینڈ کے کیمرون نوری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چائنیز تائپے کے حریف کھلاڑی ہسویوہسیو کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7، 4-6اور 4-6 سے مات دی، برطانیہ کے ہی ڈین ایونز نے نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی بوٹک وین ڈی زنڈشلپ کو 6-1، 1-6، 3-6 اور 3-6 سے پچھاڑ دیا اور انگلینڈ کے ہی جیک ڈریپر نےعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف پائولش کھلاڑی ہوبارٹ ہرکاز کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6، 4-6 اور 5-7 سے اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔