برطانوی ٹینس کھلاڑی ڈین ایوانز فتنس مسائل کے باعث ڈیوس کپ 2023فائنل سے باہر ہو جائیں گے

84
ITF Asia
ITF Asia

لندن۔30اکتوبر (اے پی پی):ڈین ایوانز پنڈلی کی انجری کے باعث ڈیوس کپ فائنلز کے لیے برطانیہ کی ٹیم سے دستبردار ہو گئے ہیں۔33 سالہ ڈین ایوانزکو کیمرون نوری، اینڈی مرے، جیک ڈریپر اور نیل سکوپسکی کے ساتھ نومبر میں شیڈول ملاگا میں حریف سربین ٹیم کا سامنا کرنے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

برطانوی نمبر ٹو پہلے ڈین ایوانز کے فٹنس مسائل برقرار رہنے کے باعث وہ (کل) منگل کو ایرسٹی بینک اوپن میں کورٹ میں بھی ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے ۔ڈین ایوانز نے کہا ہے کہ میں بہت جلد فٹنس مسائل سے نجات پاکر ٹینس کورٹس میں نظر آئوں گا۔انگلینڈ کی ٹیم ڈیوس کپ کوارٹر فائنل میں شرکت کریگی اور 23 نومبر کو سربین ٹیم کے مدم قابل ہوگی ۔ ڈین ایوانز نے کہا کہ بدقسمتی سے ویانا میں لگی چوٹ کے نتیجے میں، میں آئندہ چند ہفتوں کے لئے کھیل سے دور ہوگیا ہوں ۔

مجھے بہت افسوس ہے کہ میں آئندہ ماہ ڈیوس کپ کوارٹر فائنل میں اپنی ٹیم کو حصہ نہیں بن سکوں گا۔میں بہت مایوس ہوں لیکن ملاگا میں شیڈول ٹاپ ایٹ میں اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔واضح ہے کہ ڈین ایوانز رواں سال کے شروع میں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی اپنی قومی ٹیم میں شامل تھے۔ان سے قبل برطانوی نمبر ون کیمرون نوری بھی گھٹنے کی انجری کے باعث آئندہ ہفتہ ہونے والے پیرس ماسٹرز سے دستبردار ہو گئے، لیکن توقع ہے کہ وہ ڈیوس کپ کے لیے کافی فٹ ہو جائیں گے