لندن ۔20مارچ (اے پی پی):امریکا کے اتحادی ممالک برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، جاپان اور کینیڈا نے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے مدد پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔ بی بی سی کے مطابق برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، جاپان اور کینیڈا کے رہنماؤں نے اس حوالہ سے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔بیان میں ایران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی دھمکیوں، بارودی سرنگیں بچھانے، ڈرون …
برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، جاپان اور کینیڈا آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے مدد پر آماد ہ

مزید خبریں
لندن ۔20مارچ (اے پی پی):امریکا کے اتحادی ممالک برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، جاپان اور کینیڈا نے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے مدد پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔ بی بی سی کے مطابق برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، جاپان اور کینیڈا کے رہنماؤں نے اس حوالہ سے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔بیان میں ایران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی دھمکیوں، بارودی سرنگیں بچھانے، ڈرون اور میزائل حملوں اور آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دیگر کوششوں کو فوری طور پر بند کر دے۔
بیان میں آبنائے ہرمز سے جہازوں کی محفوظ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے کی جانے والے کوششوں میں حصہ ڈالنے پر آمادگی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔یہ مشترکہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے نیٹو ممالک کی جانب سے آبی گزرگاہ کو محفوظ بنانے میں امریکا کی مدد سے انکار کو احمقانہ غلطی قرار دیا تھا۔جاپان کے علاوہ اس مشترکہ بیان پر دستخط کرنے والے تمام ممالک نیٹو کے رکن ہیں۔بیان میں تیل اور گیس کی تنصیبات سمیت تمام بنیادی شہری انفراسٹرکچر پر حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے ہونے والی بین الاقوامی جہاز رانی میں ایرانی مداخلت بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔تاحال یہ واضح نہیں کہ آبی گزرگاہ کو محفوظ بنانے کی کوششیں کیا ہوں گی۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اطالوی وزیر دفاع گیڈو کروسیٹو نے کہا کہ یہ جنگی مشن نہیں ہے ۔








