لندن ۔ 7 اگست (اے پی پی) برطانیہ میں پولیس نے ایک سترہ سالہ لڑکے پر چھے سال کی عمر کے ایک بچے کو ایک آرٹ گیلری کی دسویں منزل کی بالکونی سے گرانے پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ برطانوہی نشریاتی ادارے کے مطابق وقوعہ میں ملزم نے کم سن لڑکے کو لندن کے وسطی علاقے میں واقع ٹیٹ ماڈرن آرٹ گیلری کی دسویں منزل سے دھکا دیا تھا اور وہ پانچویں منزل کی چھت پر آکر گرا تھا تاہم خوش قسمتی سے اس کی جان بچ گئی مگر وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس نے ملزم لڑکے کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا ۔لندن پولیس کا کہنا ہے کہ ”اس زخمی بچّے کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا تاہم اب اس کی حالت قدرے بہتر ہے۔