اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):برطانیہ میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے ایک ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 411.7 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 3.4 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 397.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اورترغیبات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی کے پہلے مہینہ میں 7.8 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔