برطانیہ میں پائے جانے والے سارس کووڈ 19 کا کوئی مریض پاکستان میں نہیں ،وزارت قومی صحت

54
Ministry of Health
Ministry of Health

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ برطانیہ میں پائے جانے والے سارس (ایس اے آر ایس )کووڈ-19 کا کوئی مریض پاکستان میں موجود نہیں ہے۔وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔کسی بھی مسافر میں اس نئے وائرس کی کوئی علامات موجود نہیں ہیں۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے اس وائرس کی بروقت جانچ کے لئے تمام تر اقدامات کئے ہوئے ہیں موجودہ حکومت کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت کرونا وائرس کی دوسری لہر کا مقابلہ بھی کامیابی سے کیا جائے گا۔