برطانیہ میں کشمیریوں نے15اگست کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا

63

لندن۔16اگست (اے پی پی):برطانیہ میں کشمیریوں نے15اگست کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا۔اس حوالے سے مختلف تقریبات اور مظاہرے کئے گئے،مظاہرین نے ہندوستان کےجموں وکشمیر پر غیر قانونی اور ناجائز قبضے کو یومِ سیاہ قرار دیا۔

مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام کے خلاف ہندوستان کی دہشتگردی اور غیر انسانی خلاف ورزیوں کے الفاظ درج تھے۔اس حوالے سے انڈین ہائی کمیشن کے باہر بھی مظاہرہ کیا گیا۔برمنگھم اور بریڈ فورڈ میں بھی مظاہرے کئے گئے۔

اس کے علاوہ سنٹرل یوکے میں ایک ڈیجیٹل وین کمپین بھی چلائی گئیجس پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو اُجاگر کیا گیااور ہندوستان کے مظالم کو نمایاں طور پر دکھایا گیا۔