برطانیہ میں 2020 ءتک پٹرول پمپوں کی جگہ ہزاروں الیکٹرک چارجنگ کرنے والے سٹیشنزقائم ہو جائیں گے، نسان

128

لندن ۔ 9 اگست (اے پی پی) برطانیہ میں 2020 ءتک پٹرول پمپوں کی جگہوں پر ہزاروں الیکٹرک چارجنگ کرنے والے سٹیشنزقائم ہو جائیں گے ۔ منگل کو ذرائع ابلاغ نے گاڑیاں بنانے والی کمپنی نسان کی تجزیاتی رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ اگست 2020 ءتک بر طانیہ میں الیکٹرک کاروں کی چارجنگ کرنے والے سٹیشنز کی تعداد پٹرول سٹیشنز سے بھی زیادہ ہو جائے گی ۔ برطانیہ میں2015 ءکے اختتام پر صرف 8472 فیول سٹیشنز تھے ۔کمپنی نے پیشن گوئی کی ہے کہ اگست 2020 ءتک بر طانیہ میں پٹرول سٹیشنز کی تعداد مزید کم ہوکر 7870 ہو جائے گی اور اسی عرصہ میں الیکٹرک کاروں کی چارجنگ کرنے والے سٹیشنز کی تعداد 7900 ہونے کا امکان ہے ۔