اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) برطانیہ میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ” سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکسپو{{“ میں شرکت کے لئے یکم مارچ 2019ءتک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تین روزہ عالمی تجارتی نمائش 18 سے 20 جون 2019ءکو لندن، برطانیہ میں منعقد ہو گی جس میں سیفٹی اور ہیلتھ اور سائٹ سیفٹی، فائر اینڈ ریسکیو وغیرہ کے آلات و مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات و خدمات کی نمائش اور درآمد کنندگان سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے قومی برآمدات کے اضافہ میں مدد حاصل ہو گی۔ عالمی تجارتی میلے میںشرکت، درخواست جمع کرانے وغیرہ سمیت دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔