برطانیہ کا آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا تاریخ کے ایک بڑے قرض کی چھوٹی سی قسط ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ‏فلسطین میں یہودی ریاست کے خالق برطانیہ کا آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا تاریخ کے ایک بڑے قرض کی چھوٹی سی قسط ہے۔ پیر کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما نے کہا کہ برطانیہ، …

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ‏فلسطین میں یہودی ریاست کے خالق برطانیہ کا آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا تاریخ کے ایک بڑے قرض کی چھوٹی سی قسط ہے۔

پیر کو سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما نے کہا کہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد اقوام متحدہ کے 193 ارکان میں سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 143 ہو گئی ہے جو جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران 150 سے بڑھ سکتی ہے۔

سینیٹ میں خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ فوری ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری رسمی بیانیوں، جوشیلی تقریروں اور جذباتی اپیلوں سے آگے نکل کر اسرائیل کی شرمناک درندگی، عالمی دہشت گردی اور غزہ کے وحشیانہ قتل عام کو روکنے کے لئے ٹھوس، موثر اور نتیجہ خیز اقدامات کرے اور پھر سختی سے ان پر پہرہ بھی دے۔

مزید خبریں