ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی منصور احمد کی ہدایات پر راولپنڈی میں ڈیری یونٹس کی سیمپلنگ کا عمل جاری

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی منصور احمد کی ہدایات پر خیابان سرسید راولپنڈی میں موجود دو ڈیری یونٹس سے سیمپل لے کر لیب بھجوائے گئے جو بعد ازاں ملاوٹ پر فیل ہوگئے جبکہ 15 من ڈیری کریم اور 13 من مکھن تلف کردیا گیا

راولپنڈی۔ 22 ستمبر (اے پی پی):ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی منصور احمد کی ہدایات پر خیابان سرسید راولپنڈی میں موجود دو ڈیری یونٹس سے سیمپل لے کر لیب بھجوائے گئے جو بعد ازاں ملاوٹ پر فیل ہوگئے جبکہ 15 من ڈیری کریم اور 13 من مکھن تلف کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد کی ہدایات پر راولپنڈی میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔خیابان سرسید راولپنڈی میں موجود دو ڈیری یونٹس سے سیمپل لے کر لیب بھجوائے گئے جو بعد ازاں ملاوٹ پر فیل ہوگئے جبکہ 15 من ڈیری کریم اور 13 من مکھن تلف کردیا گیا۔

مزید کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈیری یونٹس کو ملاوٹ کرنے پر بند اور اس کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف صوبہ بھر میں کاروائیاں جاری ہیں۔کسی کو مضر صحت اشیاء کی پیداوار یا فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈیری یونٹ کی سیمپلنگ کا عمل صوبے بھر میں جاری ہے۔شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔