پنجاب ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق جبکہ 1527زخمی،ترجمان

ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1330ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 680 افراد شدید زخمی ہوگئے

لاہور۔22ستمبر (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1330ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 680 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق 847 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 870 ڈرائیوز، 80کم عمرڈرائیور، 486 مسافراور181پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 220 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت 272 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 82حادثات میں 90متاثرین کے ساتھ دوسر ےجبکہ ملتان 80 حادثات میں 88متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1537متاثرین میں 1215مرد اور322خواتین شامل ہیں۔