ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کردیئے۔
ایس پی سکیورٹی کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری

مزید خبریں
راولپنڈی ۔22ستمبر (اے پی پی):ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کردیئے۔
منگل کو پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی سکیورٹی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں مارک کی جانے والی درخواستوں پر مقررہ ٹائم فریم کے اندر قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے اور شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تھانوں میں شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی ہر وقت یقینی بنائی جائے جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور انہیں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔







