برطانیہ کا اسرائیل کی مدد کے لیے 2 جنگی بحری جہاز ،جاسوس طیارے بھیجنے کا اعلان

82
برطانیہ کا اسرائیل کی مدد کے لیے 2 جنگی بحری جہاز ،جاسوس طیارے

لندن ۔13اکتوبر (اے پی پی):برطانیہ نے اسرائیل کی مدد کے لیے 2 جنگی بحری جہاز اور جاسوس طیارے بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی خبر رساں ادارےنے ڈاؤننگ سٹریٹ دفتر کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کی حمایت اور علاقائی استحکام کے فروغ کے لیےوزیراعظم رشی سونک کے دفتر نےانکشاف کیا کہ لندن برٹش رائل نیوی کے 2بحری جہاز، ہیلی کاپٹر اور جاسوس طیارے مشرقی بحیرہ روم میں تعینات کئے جائیں گے۔ فوجی پیکج میں شامل پی 8 طیارے، 2معاون بحری جہاز، 3 مرلن ہیلی کاپٹر اور رائل میرینز کی کمپنی خطے میں اسرائیل کو عملی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار رہیں گے۔

رشی سونک نے کہا کہ برطانیہ کی فوجی اور سفارتی ٹیمیں بھی بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد کریں گی تاکہ سلامتی کی صورتحال اور خطے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے جائے۔ڈاوننگ سٹریٹ نے کہا کہ رہنماؤں سے توقع ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں استحکام کی ضرورت اور یوکرین کی حمایت پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔