برطانیہ کا منصوبہ بندی کے تحت یورپی یونین چھوڑنا نئے دور کے آغازکا عندیہ ہے ، ترک صدر

انقرہ ۔ 25 جون(اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ برطانیہ کا منصوبہ بندی کے تحت یورپی یونین چھوڑنا نئے دور کے آغازکا عندیہ ہے ۔ ہفتہ کوذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے متنبہ کیا کہ یورپی ممالک کے بلاک میں اب ٹوٹ پھوٹ کا عمل بھی شروع ہوسکتاہے ۔ افطارڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اردگان نے کہا کہ میر ے خیال میں برطانوی عوام کے یورپی یونین چھوڑنے کا یہ فیصلہ خود برطانیہ اور یورپی یونین کے لئے نئے دور کا آغاز ہے ۔