برطانیہ کے آن لائن اخبار ”انڈیپینڈنٹ“ کا وزیراعظم عمران خان کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے آرٹیکل

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان کے اقتدار کے ایک سال میں عالمی سطح پر پاکستان کا کردار ابھر کر سامنے آیا ہے، پاکستان نے ذمہ دار عالمی شراکت دار کی حیثیت سے اپنی جگہ بنائی ہے اور اپنے بیانیہ کے ساتھ امن پسند ملک ہونے کا پیغام اقوام عالم تک پہنچایا ہے، عالمی رہنماﺅں کو دوٹوک پیغام دیا گیا ہے۔ برطانیہ کے آن لائن اخبار …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان کے اقتدار کے ایک سال میں عالمی سطح پر پاکستان کا کردار ابھر کر سامنے آیا ہے، پاکستان نے ذمہ دار عالمی شراکت دار کی حیثیت سے اپنی جگہ بنائی ہے اور اپنے بیانیہ کے ساتھ امن پسند ملک ہونے کا پیغام اقوام عالم تک پہنچایا ہے، عالمی رہنماﺅں کو دوٹوک پیغام دیا گیا ہے۔ برطانیہ کے آن لائن اخبار ”انڈیپینڈنٹ“ نے اپنے ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ ماضی کی ڈرامہ بازیوں کی طرح اب پاکستان دنیا میں مذاق یا تماشائی ملک نہیں ہے بلکہ یہ فعال، شراکت دار اور ذمہ دار ملک ہے جو کہ ماضی کی پالیسی میں بڑی تبدیلی ہے جس نے بہت زیادہ اہمیت اختیار کر لی ہے۔ آرٹیکل میں لکھا گیا ہے کہ عالمی سطح پر وزیراعظم عمران خان کی قیادت کا انداز ماضی سے مختلف ہے۔ ان کی بدعنوانی سے پاک سیاست کا وعدہ سیاسی سطح پر مقبول ہو گیا ہے۔ آرٹیکل میں لکھا گیا ہے کہ پلوامہ اور اس کے بعد کشمیر بحران جیسے واقعات عمران خان کی سیاسی قیادت کا امتحان تھے اور دونوں بار انہوں نے کارکردگی دکھائی۔ امریکہ۔افغانستان اور امریکہ۔ایران کے درمیان ثالثی کیلئے چناﺅ ان پر اسی اعتماد کا اظہار ہے۔ آرٹیکل میں مزید لکھا گیا ہے کہ گذشتہ سال پاکستان کے انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کا طنز اور امید کے ساتھ خیرمقدم کیا گیا۔ جس دن وہ منتخب ہوئے انہوں نے ٹیلی ویژن پر آ کر خوشیاں مناتے پاکستانی قوم سے خطاب کیا۔ اگرچہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں کئے گئے وعدوں کو ایک طرف رکھ دیا اور مختلف انداز اختیار کیا۔ انہوں نے اپنے عوام کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انہیں یقین دلایا کہ یہ پریشان ہونے کا وقت نہیں ہے، آگے بڑھ کر اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا، نئے پاکستان کا وعدہ کیا، اس سے واضح ہوا کہ وہ سیاستدان سے مدبر، ایماندار اور مصالحت پسند انسان بن چکے ہیں۔ آرٹیکل میں لکھا گیا ہے کہ ایسا ملک جہاں طویل عرصہ سے امیدیں دم توڑ چکی تھیں ان کے الفاظ نے عوام کو بے خوف کر دیا اور ان کی زندگی میں نیا جوش پیدا کر دیا، ان کا مستند اور دیوتا دوبارہ ظاہر ہوا، افلاس کے شکار پاکستانیوں میں طویل عرصہ سے بجھی ہوئی حب الوطبی دوبارہ جاگ گئی۔ آرٹیکل میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نئے پاکستان کیلئے لوگوں کو اکٹھا کیا اور ان میں توقعات کا دیا جلایا۔

مزید خبریں