برطانیہ 2027 میں مردوں کے ٹور ڈی فرانس گرینڈ ڈیپارٹ کی میزبانی کرے گا

لندن۔5مارچ (اے پی پی):انگلینڈ 2027 میں مردوں کے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے گرینڈ ڈیپارٹ کی میزبانی کرے گا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ نے آخری بار 2014 میں یارک شائر میں دنیا کی سب سے مشہور سائیکلنگ ریس کے آغاز کی میزبانی کی تھی، جب اس کا آغاز لیڈز میں ہوا تھا ۔ 2027 میں اس ریس کے ایڈنبرا سے شروع کرنے پر غور کیا جا رہاہے …

لندن۔5مارچ (اے پی پی):انگلینڈ 2027 میں مردوں کے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے گرینڈ ڈیپارٹ کی میزبانی کرے گا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ نے آخری بار 2014 میں یارک شائر میں دنیا کی سب سے مشہور سائیکلنگ ریس کے آغاز کی میزبانی کی تھی، جب اس کا آغاز لیڈز میں ہوا تھا ۔

2027 میں اس ریس کے ایڈنبرا سے شروع کرنے پر غور کیا جا رہاہے ۔ ریس کے راستے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، اور برطانوی حکام اور ریس کے منتظمین کے درمیان بات چیت جاری ہے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں باضابطہ اعلان آئندہ ماہ کے اوائل میں ہوسکتا ہے۔فنڈنگ ​​باڈی یوکے سپورٹ نے کہا ہے کہ اس ایونٹ کے انعقاد کے لئے برٹش سائیکلنگ کے ساتھ ساتھ ریس کے منتظمین (اے ایس او)کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔