برفباری اور خوبصورت وادیوں کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک بھر سے سیاحوں نے پہاڑی علاقوں اور تفریحی مقامات کا رخ کر لیا

172

اسلام آباد ۔7دسمبر (اے پی پی):برفباری اور خوبصورت وادیوں کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک بھر سے سیاحوں نے پہاڑی علاقوں اور تفریحی مقامات کا رخ کر لیا۔ جی 10 کے رہائشی رفیق احمد نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مالم جبہ اور کالام کی وادیوں میں بارشوں نے سیاحوں کی بڑی تعداد کومتوجہ کیا ہے اور سیاحوں کو کھیلوں اور اسکیئنگ سے لطف اندوز ہونے کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشگوار موسم اور پرامن ماحول نےسفرکوخوشگوار اور دلچسپ بنا دیا ہے ۔

انہوں نے غیر ملکی اور مقامی سیاحوں پر زور دیا کہ وہ خیبر پختونخوا کی خوبصورت وادیوں کا دورہ کریں تاکہ تازہ ہواحاصل کرنے کے لئے فطرت کا مشاہدہ کیا جاسکے۔ پشاور کے رہائشی ساجد علی نے کہا کہ مالم جبہ کی سرسبز پہاڑی خوبصورتی اور خصوصیات سیاحوں کو ایڈونچر، تفریح اور جوش و خروش کی ایک نئی سطح پر لے جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔