وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور کاموں میں چستی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ برق رفتاری زمانے نے سکھائی ہے
برق رفتاری مجھے زمانے نے سکھائی ہے”، وزیراعظم کے اعتراف پر محسن نقوی کا دلچسپ جواب

مزید خبریں
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور کاموں میں چستی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ برق رفتاری زمانے نے سکھائی ہے۔
جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات سنگجانی کے قریب میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ "آج تو وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عوامی سطح پر آپ کے کام کرنے کی برق رفتاری کا باضابطہ اعتراف کیا ہے، آپ نے یہ برق رفتاری آخر کہاں سے سیکھی؟”صحافی کے اس دلچسپ سوال پر وفاقی وزیر داخلہ مسکرا دیئے اور برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ "یہ برق رفتاری مجھے زمانے نے سکھا دی ہے۔”







