34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںبرمنگھم، ملائشیا چیمبرز اور متحدہ عرب امارات کے وفود کا لاہور چیمبرکادورہ

برمنگھم، ملائشیا چیمبرز اور متحدہ عرب امارات کے وفود کا لاہور چیمبرکادورہ

- Advertisement -

لاہور۔18اپریل (اے پی پی):برمنگھم ، ملائشیا چیمبرز اور متحدہ عرب امارات کے وفود نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا اور صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد کے ساتھ ملاقات میں تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغر، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کرامت علی اعوان، آصف خان، آمنہ رندھاوا، احسن شاہد، عرفان احمد قریشی، سابق ای سی اراکین ملک محمد عثمان، عبد الودود علوی اور سید زاہد بخاری بھی ان ملاقاتوں میں شریک تھے۔طاہرہ ڈوگر کی سربراہی میں ملائشیا چیمبر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں ابوذر شاد نے کہا کہ لاہور چیمبر تجارتی وفود کے تبادلے کو دو طرفہ تجارت کے فروغ کا اہم ذریعہ سمجھتا ہے۔

- Advertisement -

صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان 2007 میں ہونے والا آزاد تجارتی معاہدہ پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے آسیان مارکیٹوں تک رسائی کا سنہری موقع ہے، تاہم اس معاہدے کے باوجود دو طرفہ تجارت اپنی حقیقی صلاحیت سے کم ہے۔ سال 2023-24 میں باہمی تجارت 1.5 ارب ڈالر رہی جس میں پاکستان کی برآمدات 582 ملین ڈالر اور درآمدات 948 ملین ڈالر تھیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ملائیشین وفد کا یہ دورہ صحت، فارماسیوٹیکل، کان کنی، انجینئرنگ حل اور قابلِ تجدید توانائی جیسے شعبوں میں نئے مواقع پیدا کرے گا۔

قبل ازیں گریٹر برمنگھم چیمبر آف کامرس کے صدر ڈاکٹر ناصر اعوان کی سربراہی میں ایک وفد نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا۔ میاں ابوذر شاد نے وفد میں شامل مختلف شعبہ جات کی نمائندگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے پانچ بڑے تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے ۔ انہوں نے فارماسیوٹیکل، آئی ٹی، فوڈ پراسیسنگ، سرجیکل آلات، چمڑے کی اشیا اور آٹو پارٹس جیسے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584315

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں