برٹش کونسل فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت او پی ایف کے 90سے زائد اساتذہ کو تربیت دی گئی

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) برٹش کونسل ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس نے اگست 2018 ءمیں شروع کئے گئے دو سالہ فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن(او پی ایف) کالجز کے 90سے زائد اساتذہ کو تربیت دی گئی ہے۔ او پی ایف ایجوکیشن ونگ کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ پروگرام کے تحت برٹش کونسل نے مختلف شہروں میں تربیتی ورکشاپس …

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) برٹش کونسل ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس نے اگست 2018 ءمیں شروع کئے گئے دو سالہ فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن(او پی ایف) کالجز کے 90سے زائد اساتذہ کو تربیت دی گئی ہے۔ او پی ایف ایجوکیشن ونگ کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ پروگرام کے تحت برٹش کونسل نے مختلف شہروں میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا اوراساتذہ کو سوالات حل کرنے، تنقیدی تجزیوں، رویوں کو جانچنے اور دیگ امور سمیت بنیادی پہلوﺅں سے متعلق تبیت فراہم کی گئی۔ کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک ایک تربیتی سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ کونسل نے ہنگو، ملتان، شیخوپورہ، راولپنڈی اور مظفر آباد سمیت مختلف شہروں میں قائم او پی ایف کے 5 تعلیمی اداروں میں تربیتی سیشنز کے شرکاءبین الاقوامی سکول ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔