برٹش کونسل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نشاط ریاض اور شازیہ خاور کو ملکہ برطانیہ کی جانب سے اعزازات سے نوازا گیا

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) پاکستان کےلئے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو (کمپینین آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج) نے برٹش کونسل میں خدمات انجام دینے کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نشاط ریاض اور شازیہ خاور کو ملکہ عالیہ برطانیہ کی جانب سے اعزازات سے نوازا ہے۔ نشاط اور شازیہ کو موسٹ ایکسیلنٹ آرڈر آف دی برٹش ایمپائر ( ایم بی …

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) پاکستان کےلئے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو (کمپینین آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج) نے برٹش کونسل میں خدمات انجام دینے کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نشاط ریاض اور شازیہ خاور کو ملکہ عالیہ برطانیہ کی جانب سے اعزازات سے نوازا ہے۔ نشاط اور شازیہ کو موسٹ ایکسیلنٹ آرڈر آف دی برٹش ایمپائر ( ایم بی ای) کی اعزازی رکنیت دی گئی ہے۔ ایم بی ای ایک اہم اعزاز ہے جو افراد کو اہم کامیابیوں یا ان غیر معمولی خدمت جو دیگر افراد کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتی ہیں کی انجام دہی کے نتیجہ میں دیا جاتا ہے۔ اعزازات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا کہ نشاط ریاض اور شازیہ خاور کو برٹش کونسل میں تعلیم اور ثقافتی تعلقات کے شعبہ میں ان کی انتھک محنت اور پرجوش کارکردگی کے اعتراف میں ایم بی ای کی اعزازی رکنیت دینا انتہائی باعث مسرت ہے۔

Leave a Reply