برہان وانی کی شہادت نے تحریک آذادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی ، ترکی میں پاکستانی سفیر کا یوم سیاہ کے موقع پر سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) ترکی میں پاکستان کے سفیر سجاد سائرس قاضی نے کشمیری عوام کے جمہوری حق خودارادیت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کشمیری رہنماءبرہان وانی کی شہادت نے تحریک آذادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہے،1989سے لیکر اب تک 95ہزار سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔بھارتی تشدد اور مظالم آذادی …

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) ترکی میں پاکستان کے سفیر سجاد سائرس قاضی نے کشمیری عوام کے جمہوری حق خودارادیت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کشمیری رہنماءبرہان وانی کی شہادت نے تحریک آذادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہے،1989سے لیکر اب تک 95ہزار سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔بھارتی تشدد اور مظالم آذادی کیلئے کشمیری عوام کے عزائم کو کمزور کر سکتی ہیں اور نہ ہی انہیں جدوجہدآزادای کے راستے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔یہ باتیں انہوں نے ہفتہ کو قونیہ میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کیساتھ اطةار یکجہتی اور یوم سیاہ کے موقع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔سمینار کا اہتمام یوتھ اسمبلی قونیہ مونسپلٹی اور پاکستانی سفارتخانہ نے کیا تھا۔ترک پارلیمنٹ میں ترکی۔پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے چیئر مین علی ساہن،ڈپٹی گورنر قونیہ محمد آئیدین،ڈپٹی میئر مونسپلٹی قونیہ علی ضیاءاور طلباءکی کثیر تعداد نے سمینار میں شرکت کی۔