راولپنڈی۔28 جون(اے پی پی ) بریگیڈیئرز سے میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس جنرل ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مجموعی طور پر 987 افسران کی ترقی پر غور کیا گیا۔ جن میں آرمی میڈیکل کور کے 9 بریگیڈیئرز سمیت 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دی گئی۔