بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ترکش بری فوج کے کمانڈر جنرل صالح ذکی کی ملاقات

138

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ترکش بری فوج کے کمانڈر جنرل صالح ذکی نے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترکش بری فوج کے کمانڈر جنرل صالح ذکی ساتھ ہونے والے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاعی اور سکیورٹی تعاون ‘ پیشہ وارانہ تربیت اور علاقائی تعاون کے امور زیر غور آئے ۔مہمان شخیت کو پاک فوج کے آپریشنل اور تربیت کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ترکش بری فوج کے سربراہ جنرل صالح ذکی نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوںکو سراہا۔ترکش بری فوج کے کمانڈر جنرل صالح ذکی جی ایچ کیو دورہ کے دورے پر پہنچے تو پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے مہمان شخصیت کو سلامی پیش کی ۔جس کے بعد انہوں نے شہداءیاد گار پر حاضرری دی۔