بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملائیشین آرمی چیف سری ذوالکفل بن حاجی قاسم کی ملاقات

154
APP14-11 RAWALPINDI: July 11 - General Dato’ Sri Zulkiple Bin Haji Kassim, Chief of Malaysian Army called on General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) at General Headquarters. APP

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملائیشین آرمی چیف سری ذوالکفل بن حاجی قاسم کی ملاقات
باہمی دلچسپی ‘تربیت ‘علاقائی سلامتی کے امور میں تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی ۔ 11 جولائی (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملائیشین آرمی چیف سری ذوالکفل بن حاجی قاسم نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ‘تربیت ‘علاقائی سلامتی ‘کے امور میں تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات کے دوران ملائیشین دفاعی وفد کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں ‘ تربیت سمیت دیگر امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ملائیشین آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔قبل ازیں ملائیشین آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں شہداءکی یادگار پر حاضری دی ۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ملائیشین آرمی چیف کی آمد پر چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔