وفاقی وزر ا اسحاق ڈار اور خواجہ سعد رفیق کی وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اﷲ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جے آئی ٹی رپورٹ میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کر تے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ میرے پاس 2008تک مالی امور کا تمام ریکارڈ ‘ٹیکس ریٹرنز موجود ہیں ‘سپریم کورٹ اگر چاہے تو میرے مالی امور کے آڈٹ کے لئے کسی بھی بین الاقوامی فرم کی خدمات حاصل کرسکتی ہے‘ میں …

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جے آئی ٹی رپورٹ میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کر تے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ میرے پاس 2008تک مالی امور کا تمام ریکارڈ ‘ٹیکس ریٹرنز موجود ہیں ‘سپریم کورٹ اگر چاہے تو میرے مالی امور کے آڈٹ کے لئے کسی بھی بین الاقوامی فرم کی خدمات حاصل کرسکتی ہے‘ میں روز اول سے لیکر 30جون 2017تک ہر چیز کا جواب دے سکتا ہوں ‘میری ملکیت کی سوئی بھی ریکارڈ کا حصہ ہے ‘جے آئی ٹی کی پوری رپورٹ میں کوئی ایسی نکتہ نہیں جو براہ راست وزیراعظم کے حوالے سے ہو‘ستمبر 2001میں نیب میرا ٹیکس ریکارڈ اٹھا کے لے گئی تھی‘میرے دونوں بچے شادی کے بعد خودمختار ہیں ‘میں نے وصیت کردی ہے کہ میرے آبائی گھر کے علاوہ ریٹرنز میں ڈکلیئر تمام اثاثے 100یتیم بچوں اور ہجویری ٹرسٹ کو عطیہ ہونگے‘پیپلز پارٹی دور حکومت میں حکومت میں شامل ہونے سے بیرون ممالک نوکری سمیت ہر عہدے سے استعفی دیا تھا ‘میری آمدن جائز اور قانونی ہے ‘جے آئی ٹی ٹیکس ریٹرنز سمجھنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی ‘حدیبیبہ پیپر کیس کو 9فاضل ججز نے خارج کیا اور یہ بھی قرار دیا گیا کہ یہ کیس دوبارہ ری اوپن نہیں ہوسکتا ‘اسکے باوجود اس کیس سے متعلق باتیں کرنا ان 9فاضل ججز کی توہین ہے ۔وہ منگل کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اﷲ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ حتمی نہیں ہے، رپورٹ میں بہت سے رخنے اور متعدد خامیاں موجود ہیں، ہماری لیگل ٹیم رپورٹ کا تمام پہلوﺅں سے جائزہ لی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں، ہم نے اس مینڈیٹ کی لاج رکھنی ہے، پاکستان سب کا ہے، ہم نے اگلی نسلوں کو حساب دینا ہے تاکہ اس کو باوقار، پرامن اور خوشحال بنا کر چھوڑ سکیں، ہمارے مخالفین تلاشی مانگ رہے ہیں لیکن اپنی تلاشی دینے پر تیار نہیں، ان کو کچھ نہیں ملنا، ملک کو آگے جانے دیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ رپورٹ میں بہت سے کاغذات ایسے ہیں جن کو پڑھا نہیں جا سکتا یا جن پر دستخط موجود نہیں ہیں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply