اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان کے دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل کے دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی سے وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد ون آن ون ملاقات کی۔ انہوں نے …
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان کے دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان کے دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل کے دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی سے وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد ون آن ون ملاقات کی۔ انہوں نے افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور کمانڈر ریزولیوٹ سپورٹ مشن جنرل جان نیکولسن سے بھی ملاقاتیں کیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے رمضان المبارک کے ماہ مقدس اور عیدالفطر کے احترام میں حالیہ امن اقدامات پر افغان حکام کو مبارکباد دی اور خواہش ظاہر کی کہ پائیدار امن کے قیام کے لئے ان اقدامات پر مزید عمل جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل‘ داعش کے بڑھتے ہوئے خطرے کی روک تھام ‘ دہشتگردی میں ملوث عناصر کی سرحد پار آمدورفت‘ سمگلنگ‘ منشیات کی سمگلنگ سمیت وسیع تناظر میں تبادلہ خیال کیا۔ بری فوج کے سربراہ نے مزید کہا کہ یہاں تک پاکستان میں امن و استحکام کا تعلق ہے اب یہاں سماجی اقتصادی ترقی اور پائیدار امن و استحکام کے لئے توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ متفقہ امن و استحکام کے لئے افغانستان پاکستان ایکشن پلان سے دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون اور رابطے بڑھیں گے۔








