
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کی میں یادگار شہداءپر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ، جی ایچ کیو پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،آئی ایس پی آر
اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداءپر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کی میں یادگار شہداءکادورہ کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ جی ایچ کی پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے آرمی چیف کو سلامی پیش کی ۔