بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کمان سنبھالنے کے بعد پہلے فیلڈ فارمیشنز کے دورہ کے موقع پر خطاب

181
APP77-30 NORTH WAZIRISTAN: November 30 – Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa talking to troops during his visit to North Waziristan Agency. APP

راولپنڈی ۔ 30 نومبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی‘دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہوگئے ہیں‘ سکیورٹی فورسز کسی بھی رنگ و نسل کے دہشت گردوں کو دوبارہ واپس نہیں آنے دیں گی ۔وہ کمان سنبھالنے کے بعد پہلے فیلڈ فارمیشنز کے دورہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کودورے کے دوران کور ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف کو کے پی کے کی سکیورٹی صورتحال ‘ فاٹا اور مالاکنڈ میں استحکام اور کومنبگ آپریشز ‘عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی اور بحالی اور وہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں پر مقامی فارمیشن کمانڈر نے ایجنسی میں سکیورٹی کی صورتحال ‘عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی کے امور پر بریفنگ دی ۔