بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جمعہ کو بیجنگ میں چینی دفتر خارجہ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ملاقات

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو بیجنگ میں چینی دفتر خارجہ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کو درپیش چیلنجوں اس کی جغرافیائی ‘سیاسی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے لئے کردار سے مکمل آگاہی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو بیجنگ میں چینی دفتر خارجہ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کو درپیش چیلنجوں اس کی جغرافیائی ‘سیاسی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے لئے کردار سے مکمل آگاہی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ چین چیلنجوںکے باوجود بھارت اور افغانستان سمیت پاکستان کے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتا ہے انہوں نے چین کے بنیادی ایشوز پر آزمودہ حمایت پر پاکستان سے اظہار تشکرکیا اور ون بیلٹ ون روڈ کے حصے کے طور چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر پاکستان کی تعریف کی اور پاکستان کے لئے چین کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply