بری فوج کے سربرا ہ سمیت تینوں سروسز کے سربراہان کی قوم کو عید کی مبارکباد

بری فوج کے سربرا ہ سمیت تینوں سروسز کے سربراہان کی قوم کو عید کی مبارکباد ہم اپنے شہداءاور غازیوں کی جر آت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ راولپنڈی ۔ 15 جون (اے پی پی) بری فوج کے سربرا ہ سمیت تینوں سروسز کے سربراہان نے قوم کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے سماجی رابطے …

بری فوج کے سربرا ہ سمیت تینوں سروسز کے سربراہان کی قوم کو عید کی مبارکباد
ہم اپنے شہداءاور غازیوں کی جر آت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی ۔ 15 جون (اے پی پی) بری فوج کے سربرا ہ سمیت تینوں سروسز کے سربراہان نے قوم کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پرامن ماحول میں عید کی خوشیاں شہداءاور غازیوں کی مرہون منت ہیں۔ انہوں نے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہداءاور غازیوں کی جرآت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جنرل قمر جاوید با جوہ نے ملک کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنی رحمتیں ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔