بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ،وزیراعظم شہباز شریف کی خضدار اور کچلاک میں دھماکوں کی مذمت

سعودی وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی،وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خضدار اور کچلاک میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے دھماکوں کے نتیجے میں میں شہید ہونے والوں کی بلندی درجات کی دعا اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ۔