اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):وزیر اعظم کے کو ارڈینیٹڑ برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے مسلم لیگ( ن) کے رہنما طلال چوہدری کی الیکشن میں حصہ لینے پر پانچ سال کی نااہلی کی سزا ختم ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔
بدھ کو اپنے تہنیتی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری اور ان کے حلقے کے عوام کو مبارک ہو جنہوں نے ظلم، نا انصافی اور سازشیوں کے جبر کا بڑی ہمت سے مقابلہ کیا۔طلال چوہدری کو صرف اور صرف نواز شریف سےوفا پر سزا دی گئی۔
قدرت کا انصاف یہ ہے کہ ظلم اور ناانصافی کرنے والے’’پراجیکٹ‘‘ کے کردار آج خود عبرت کی مثال بن کر منہ چھپاتے پھر رہے ہیں اور قائد محمد نواز شریف اور ان کے سپاہی سرخرو اور سربلند ہیں۔