چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے جمعرات کو زرداری ہائوس میں ملاقات کی ۔اس موقع پر انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اس سے منسلک اقدامات کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
بلاول بھٹو زرداری سے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے جمعرات کو زرداری ہائوس میں ملاقات کی ۔اس موقع پر انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اس سے منسلک اقدامات کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کی خواتین بینفشریز کو مالی معاونت کی فراہمی کے لیے متعارف کروائے جانے والے ڈیجیٹل ادائیگی نظام کے حوالے سے آگاہ کیا جس کا مقصد شفافیت، مؤثریت اور سہولت کو مزید بہتر بنانا ہے۔
اس موقع پر چیئرپرسن نے بینظیر ہنر مند پروگرام کے تحت مستحق خواتین اور انکے گھرانوں کے افراد کو فنی تربیت اور بااختیار بنانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے پروگرام آؤٹ ریچ میں اضافے اور زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں تک سہولیات کی رسائی یقینی بنانے سمیت دیگر اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مستحق خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات کو اہم قرار دیا۔








