کراچی۔ 25 دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلا تفریق عوام کو عالمی معیار کی علاج و معالجہ کی سہولیات مفت فراہم کرنا پیپلز پارٹی کا بنیادی منشور ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں عوامی حکومت نے صحتِ عامہ کا ایک ایسا پائیدار اور مضبوط نیٹ ورک قائم کیا ہے جس کا مقابلہ کسی دوسرے صوبے سے نہیں بلکہ دنیا …
بلاول بھٹو زرداری کا انڈس یونیورسٹی اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح، مفت عالمی معیار کی صحت سہولیات پیپلز پارٹی کا منشور قرار

مزید خبریں
کراچی۔ 25 دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلا تفریق عوام کو عالمی معیار کی علاج و معالجہ کی سہولیات مفت فراہم کرنا پیپلز پارٹی کا بنیادی منشور ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں عوامی حکومت نے صحتِ عامہ کا ایک ایسا پائیدار اور مضبوط نیٹ ورک قائم کیا ہے جس کا مقابلہ کسی دوسرے صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے بہترین نظامِ صحت سے کیا جا سکتا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومتِ سندھ کے تعاون سے جدید طرز پر تعمیر ہونے والی انڈس یونیورسٹی اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرسمس کے دن اس تاریخی منصوبے کا افتتاح ایک خاص معنی رکھتا ہے کیونکہ تمام مذاہب ہمیں غریبوں، بیماروں اور کمزور طبقات کا خیال رکھنے کا درس دیتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کو بلا امتیاز عالمی سطح کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کا خیال رکھنا پیپلز پارٹی کا سیاسی فلسفہ ہے اور ’’روٹی، کپڑا اور مکان‘‘ محض نعرہ نہیں بلکہ ایک منشور، نظریہ اور سوچ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ غریب ترین طبقے کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے انڈس اسپتال کے ساتھ ساتھ ایس آئی سی وی ڈی، ایس آئی یو ٹی، چائلڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور این آئی سی ایچ جیسے اداروں کے تعاون سے صوبے میں صحتِ عامہ کا ایک جامع نیٹ ورک تشکیل دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا بھر میں جب امراضِ قلب کے علاج کا ذکر ہوتا ہے تو این آئی سی وی ڈی کا نام بھی لیا جاتا ہے، جو اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مفت دل کے علاج کا اسپتال ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سندھ کی ایک چھوٹی سی تحصیل گمبٹ میں قائم اسپتال میں جدید علاج معالجہ کی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء، ارکانِ اسمبلی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔







