کراچی۔ 09 جون (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں کیپٹن فراز اور جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم اور اس کی افواج کے عزم کو کبھی پست نہیں کر سکیں گے،ہماری دعائیں شہید اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف پرعزم ہے،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،
شہید فوجیوں کو میں،میری جماعت اور پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک آخری دہشتگرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔