بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی رہنماء شہید عبداللہ مراد بلوچ کو یومِ شہادت پر خراج عقیدت

241
بلاول بھٹو زرداری

کراچی۔5مارچ (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق رکنِ سندھ اسمبلی شہید عبداللہ مراد بلوچ کو ان کے یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید عبداللہ مراد بلوچ کی اپنے حلقے اور پارٹی کے لیے خدمات طویل و شاندار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید عبداللہ مراد بلوچ جیسے رہنما ہی پاکستان پیپلز پارٹی کا سرمایہ رہے ہیں، جن پر پارٹی قیادت و جیالوں کو ہمیشہ فخر رہے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بارگاہِ الٰہی میں شہید عبداللہ مراد بلوچ کی مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا کی ہے۔