بلاول بھٹو زرداری کا پیپلز یوتھ کے سابق رہنما علی شاد کے انتقال پر افسوس کا اظہار

98
Bilawal Bhutto Zardari

کراچی۔ 09 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کراچی کے متحرک کارکن اور پیپلز یوتھ کے سابق رہنما علی شاد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔میڈیا سیل بلاول ہاوس کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ علی شاد مرحوم کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مرحوم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وفادار سپاہی اور جانثار تھے۔ انہوں نے کہاکہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔