کراچی۔ 09 اگست (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو مبارک باد دی ہے۔
بلاول ہائوس میڈیا سیل سے جاری اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان کیلئے تاریخ میں پہلا طلائی تمغہ حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔انہوں نے کہا کہ اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں ارشد ندیم کا 92.97 کی تھرو کا ریکارڈ قابل تعریف ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے بیٹے ارشد ندیم نے اولمپکس کی دنیا میں تاریخ رقم کردی،قوم اپنے ہیرو کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اولمپئن ارشد ندیم نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہیں،محنت، لگن اور مستقل مزاجی سے منزل کا حصول ممکن ہے