بلاول بھٹو زرداری کی شمالی وزیرستان میں دہشگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد

بلاول بھٹو زرداری کی شمالی وزیرستان میں دہشگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد

133
Bilawal Bhutto Zardari
Bilawal Bhutto Zardari

کراچی۔ 26 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں دہشگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی ہے۔میڈیا سیل بلاول ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ رزمک میں 8 دہشتگردوں کو واصل جہنم کرنا ہماری سکیورٹی فورسز کی بہادری و پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پوری قوم یک آواز ہے،یہ نوشتہ دیوار ہے، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں جیت پاکستان کی ہوگی۔