لاڑکانہ۔1اپریل (اے پی پی):چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عید کے دوسرے روز بھی بھٹو ہاؤس، نوڈیرو میں ملک بھر سے آنے والے افراد سے عید ملتے رہے۔ان کے ہمراہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی بھٹو ہاؤس، نوڈیرو میں عید کیلئے آنے والے شہریوں سے ملاقات کیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عید کے دوسرے دن ملک بھر سے آنے والے کارکنان اور شہریوں نے بھٹو ہاؤس نوڈیرو میں ملاقاتیں کیں۔
نوڈیرو میں سینکڑوں افراد کا تانتا بندھ گیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید کے دوسرے دن اپنے حلقہ انتخاب کے ووٹرز اور تنظیمی عہدیداران اور کارکنان سے بھی ملاقاتیں کیں۔تاہم اس موقع پر صحافیوں سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی ان سے ملاقات کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام اور کارکنان کی مختلف مسائل سے متعلق تجاویز کو سنا اور فوری حل کے لئے ہدایات جاری کیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577853