بلاول صاحب، وفاق سندھ حکومت کو اب تک این ایف سی کی مد میں 1900 ارب روپے دے چکا ہے، سندھ میں59 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال نہ ہوسکا، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

87

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول صاحب، وفاق سندھ حکومت کو اب تک این ایف سی کی مد میں 1900 ارب سے زائد دے چکا ہے، بتائیں وہ پیسے کہاں خرچ ہوئے؟ آپ سندھ حکومت کی غفلت اور لاپرواہی پرسندھ کی عوام سے کب معافی مانگ رہے ہیں؟سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو جو مینڈیٹ دیا وہ پورا کرنے میں بری طرح ناکام رہی، سندھ میں کرپشن کے ساتھ صلاحیت کا بھی فقدان ہے، 59 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال نہ ہوسکا،صوبائی حکومت ہدف کے مطابق 53 فیصد محصولات بھی جمع نہیں کرپائیں اس کے بعد بھی حکومت کرنے کا کوئی جواز بچتا ہے؟ پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان کرپشن ہونا چاہئے کیونکہ وہ اس کے علاوہ کچھ کرنے کے قابل ہی نہیں۔

پیر کو بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل اور اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ‏بلاول ہمت کرے اور سندھ کی عوام کو بتائے وفاقی حکومت کیجانب سے این ایف سی کی مد میں سندھ حکومت کو جاری ہونے والا 1900 ارب روپیہ کہاں خرچ کیا ہے؟ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نااہلی کا عالم ہی ہے کہ اس سال کے ترقیاتی بجٹ کا تقریباً 60 فیصد ابھی تک خرچ نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب، پیپلز پارٹی تو کرپشن میں ماہر تھی لیکن سندھ کے چوہے 14 ارب کی گندم کھا کر آگے نکل گئے، یہ بتائیں کہ گندم چوری کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟ کیا کسی چوہے نے اعتراف جرم کیا یا معاملہ داخل دفتر ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں تعلیم کاشعبہ بھی آخری ہچکولے کھاتا نظر آرہا ہے،

سندھ میں 50 فیصد سکول سے باہر ہیں، تھر کے لوگ صاف پانی، بنیادی صحت اور ضروری سہولیات سے محروم ہیں،سندھ کا مستقبل سٹنٹنگ گروتھ، انڈر ایج اور ایچ آئی وی یڈز کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں حکومت پیپلز پارٹی کی ہے لیکن نئی گاج ڈیم،رینی کینال، سندھ بیراج،ملتان سکھر موٹر وے،گرین لائن، کے فور وفاق بنا رہا ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کی دانشمندانہ پالیسیوں اور فیصلوں سے ملک ترقی اور عوام خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والے بلاول بتائیں سندھ میں پبلک اکائونٹس کمیٹی سمیت قائمہ کمیٹوں میں اپوزیشن کی کتنی نمائندگی ہے؟ میثاق جمہوریت جس پر بے نظیر اور مفرور نواز شریف کے دستخط ہیں اس میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین شپ اپوزیشن کودینے کا عہد کیا گیا، پبلک اکائونٹس کمیٹی میں اپوزیشن کی نمائندگی نہ ہونے سے سندھ حکومت پرکسی قسم کی چیک اینڈ بیلنس نہیں