بلاول صاحب ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداﺅں پر غور کریں،ہمارے ادارے ہمارا فخر، دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 19اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداﺅں پر غور کریں، ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں کہ بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟ ، دو دن پہلے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے آپ کے اداروں کو نشانہ بنانے کے …

اسلام آباد ۔ 19اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداﺅں پر غور کریں، ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں کہ بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟ ، دو دن پہلے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے آپ کے اداروں کو نشانہ بنانے کے بیانیہ کو زمین بوس کیا۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنی حکومت میں سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال سے کیے گئے جلسے عوام کے جذبات اور احساسات کی عکاسی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے ہمارا فخر، دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں۔ پاکستان دشمنوں کے بیانیے سے مرعوب ہونے والے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے کن آقاﺅں کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو ملک اور ریاست کا احساس ہوتا تو غیر ذمہ دارانہ بیانات کی فلم نہ چلاتے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکر ہے۔