بلاول کا بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت

62
Bilawal Bhutto Zardari

کراچی۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔میڈیا سیل بلاول ہاوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے شہید ہونے والے میجر عاطف خلیل، نائیک آزاد اللّٰہ اور لانس نائیک غضنفر عباس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ میجر عاطف خلیل، نائیک آزاد اللّٰہ اور لانس نائیک غضنفر عباس قوم کی دلوں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور شہداکے درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ آپریشن میں 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا ہمارے جوانوں کی بہادری و عزم کا ثبوت ہے۔پیپلز پارٹی دہشتگردی و انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے ہر قدم کی حمایت کرتی ہے۔