بلاول کا پارٹی رہنما چوہدری عدنان گجر کے نانا کے انتقال پراظہارافسوس

162
Bilawal Bhutto Zardari
Bilawal Bhutto Zardari

کراچی۔ 22 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز یوتھ وسطی پنجاب کے رہنما چوہدری عدنان گجر کے نانا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری عدنان گجر سے تعزیت کا اظہار کیا۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں،اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

انہوں نے مرحوم کے لیے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس کی دعا کی۔