کراچی۔ 03 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف 3 مختلف کاروائیوں میں دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے اور 2 کی گرفتاری پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ دہشگرد انسانیت کے دشمن ہیں،اُن کا کوئی مذہب نہ نسل ہے، دہشتتگردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے متحد اور پُرعزم ہے۔