اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہیہ ہے بلاول کے مارچ کی اصل کہانی سندھ حکومت کے سرکاری وسائل اور مشینری کے استعمال کی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پاپڑ والے اور فالودہ والے کے نام پر آصف ذرداری کی لوٹی گئی دولت کو بچانے کے لیے مارچ کی تیاریاں ہورہی ہے۔ٹویٹ میں اپ لوڈ تصاویر میں پولیس کی گاڑیوں میں سیاسی سرگرمیوں کا سامان لیجاتے ہوئے واضح دیکھا جاسکتا ہے۔